ڈی سی لاہور کا رائیونڈ حادثے پر سخت نوٹس

SerialKiller

  ڈی سی لاہور کا رائیونڈ حادثے پر سخت نوٹس، بچے کی وفات پر گہرے دکھ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کی بریفنگ؛ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا

ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے, ڈپٹی کمشنر لاہور


ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے رائیونڈ میں اوپن مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جائے حادثہ کا خود دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈی سی لاہور کو واقعے کی تفصیلات اور ذمہ داران کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائی پر بریفنگ دی، جس کے نتیجے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے بچے کی موت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پوری تحصیل رائیونڈ میں مین ہولز کی فوری جانچ پڑتال کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کا سدباب کیا جا سکے


2026-03-15
×