فرح ناز اکبر صاحبہ کی کا خصوصی خطاب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر

SerialKiller

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت، ممبر قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) فرح ناز اکبر صاحبہ کی کا خصوصی خطاب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت اور ممبر قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) فرح ناز اکبر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی، تہذیب اور ثقافتی شناخت کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ پاکستان کی خواتین نہ صرف گھریلو زندگی میں بلکہ تعلیم، سیاست، معیشت، فن و ثقافت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ورثہ اور ثقافت کے فروغ میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ ہماری روایات، اقدار اور ثقافتی ورثہ کو محفوظ رکھنے اور نئی نسل تک منتقل کرنے میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے۔ فرح ناز اکبر نے کہا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ معاشرے میں وہ معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ سکیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو مساوی موان برا نام کے مساوی مواقع فراہم کرنا ایک ترقی یافتہ اور متوازن معاشرے کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے خواتین کو عزت، احترام اور بنیادی حقوق عطا کیے ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ  ہم ان اصولوں کو عملی طور پر معاشرے میں نافذ کریں۔ آخر میں انہوں نے تمام پاکستانی خواتین کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ ، باعتماد اور با اختیار خاتون ہی ایک مضبوط خاندان اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، اور ہمیں مل کر ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں خواتین خواتین محفوظ، باعزت اور با اختیار زندگی گزار سکیں


2026-03-15
×