طاغوت ثلاثہ نے عالم بشریت کو فتنہ وفساد سے دوچار کر رکھا ہے، علامہ آغا سید حسین مقدسی

SerialKiller

سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ 

 طاغوت ثلاثہ نے عالم بشریت کو فتنہ وفساد سے دوچار کر رکھا ہے، استعمار بدمست بھیڑیے کی طرح دنیا بھر میں جارحیت کر رہا ہے جس کی مہذب دنیا شدید مذمت کرتی ہے۔ ابلیسیت نے مسلم ممالک میں  عسکری اڈے بناکر  مسلم ممالک پر قبضہ جما رکھا ہے،صیہونیت کے نجس وجود کو تسلیم کرنا کفر کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔عالمی استعمار ایران پر جارحیت کر کے رجیم چینج کرنے کی مذموم کوشش میں تھا،پیروانِ علی ابنِ ابی طالب کی ثابت قدمی نے استعمار کو فَا٘خ٘رُج٘ اِنٌَکَ رَجِی٘م سے دو چار کر دیا ہے، شیطانی مثلث نے امنِ عالم اور انسانیت کو نازک موڑ پر کھڑا کر دیا ہے ، واحد ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کو قائدانہ کردار ادا کرے مسلم اُمہ کو یکجا اور خونِ مسلم کی ارزانی کے سامنے بند باندھے، راولپنڈی میں شہادتِ مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام کے مرکزی جلوسِ تابوت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے علامہ آغا مقدسی نے کہا کہ عزاداری ہماری نبضِ حیات ہے اس پر پابندی نہ پہلے قبول کی ہے نہ آئندہ کریں گے، خطرات سے نمٹنے کے لیے گورنمنٹ خود پائیدار  انتظام کرے نہ کہ عزاداری بند کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پُر امن احتجاج کے قائل ہیں جس سے دین و وطن کے دشمنوں کے ناپاک منصوبے ناکام اور وطن و اہلِ وطن کا تحفظ ہو۔ علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو حکومتی کونسلوں، بورڈوں اور کمیٹیوں میں رکھنے بجائے سیدھا قانون کے سپرد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر ہونے والی دہشتگردی کا تانا بانا بھی استعماری پٹھوؤں سےملتا ہے،عساکر پاکستان پر حملے ہوں یا پولیس اور عام شہریوں پر حملے ان سب کا علاج بے رحمانہ آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے کہا کہ حکومت سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ تر لائی کلاں کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دے اور علامہ بشارت حسین امامی کے پیش کردہ مطالبات پر عمل کرتے ہوئے شہداء و زخمیوں کی اعانت کو حسبِ وعدہ بڑھائے تاکہ امتیازی سلوک کے منفی تاثر کو ختم کیا جاسکے۔آغا مقدسی نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے، پورے عالم اسلام کو بھی اس جارحیت کی مذمت اورعالمی استکبار سے اظہارِ  بیزاری کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام کے اسوہ اعانت وحمایت مظلومین اور ظلم و ظالمین سے نفرت و بیزاری سے عبارت ہے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ اس وقت کفر ملۃ واحدہ بن کر فرزندان اسلام کے خلاف صف آراء ہے جبکہ امت مسلمہ ملتِ منتشر اور طاغوت کی کاسہ لیس بنی ہے۔ سربراہ تحریک نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کئی عشرے قبل فرمایا تھا کہ طاغوتی ثلاثہ ایک ایک کر کے تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنایے گا اور آج یہ منظر پوری مسلم دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالم اسلام متحد، عرب و عجم ، ورنگ ونسل ، مکتب ومسلک کی تفریق سے بالاتر ہوتا تو صیہونی گماشتوں کو جارحیت و بربریت کی جرات نہ ہوتی۔علامہ مقدسی نے کہا کہ صیہونی جارحیت پر حکومت کو مستحکم اصولی موقف اپناتے ہوئے دشمنانِ اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، غذہ پیس بورڈ، پاک افغان جنگ اور ایران پر صیہونی حملہ ان ایشوز پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے اور ببانگ دہل مظلومین کی حمایت کا اعادہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج شہادت سِرٌُ العالمین حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر اہلِ اسلام بالخصوص بارگاہِ امامِ زمانہ علیہ السلام میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔جنہیں انیسویں رمضان چالیس ہجری مسجدِ کوفہ میں ابنِ ملجم ملعون نے ضرب لگا کر ہدایت کے ستون پر بزدلانہ قاتلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی ابنِ ابی طالب نے وقتِ ضربت فزتُ ورب الکعبہ کا شہرہ آفاق جملہ ارشاد فرمایا اور بشریت کو مفہوم کامرانی سمجھا دیا،شیرِ خدا کا اسوہ مبارکہ اور طرزِ زندگی نوعِ انساں کے لئے دستور نجات ہے۔آغا مقدسی نے کہا کہ سورۃ نحل کی آیہ مجیدہ میں معیارِ کامیابی الله کی عبادت اور طاغوت سے بیزاری قرار دیا گیا جس کی عملی تفسیر مولائے کائنات کی حیاتِ طیبہ ہے۔ سورة انفال میں ارشاد ہوا کہ جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے مددگار ہیں اے مسلمانو اگر تم ایک دوسرے کے ساتھ ایسا تعاون اور مدد و نصرت نہیں کرو گے تو زمین میں باطل و کفر کے غلبے سے فتنہ وفساد برپا ہو جائے 

2026-03-15
×