فتح جنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج میں بھرتیاں جاری
فتح جنگ()فتح جنگ شہر میں پہلی بار پاکستان آرمی میں بھرتیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی ذاتی کاوش سے فتح جنگ کے پڑھے لکھے اور بیروزگار نوجوانوں کے لیے بھرتیوں کا عمل شروع کیا گیا جس میں تحصیل فتح جنگ کے دور دراز علاقوں سے نوجوانوں نے شرکت کی اور ٹیسٹ انٹرویو کے پراسس میں حصہ لیا فتح جنگ کے بے روزگار اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے فتح جنگ میں پاک فوج میں بھرتی کا عمل کسی تحفے سے کم نہیں تفصیلات کے مطابق تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی ذاتی کاوش سے فتح جنگ کے پڑھے لکھے اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے فتح جنگ میں پاک فوج میں بھرتی کا سینٹر قائم کیا گیا جس میں تحصیل فتح جنگ کے دور دراز کے دیہات سے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کی اس پاک آرمی بھرتی ٹیسٹ میں بھرپور شرکت کی نوجوانوں نے جوش و جزبے کا اظہار کیا نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں بھرتی ہو کر ملک و قوم کی خدمت کو یقنی بنائیں گے اہل علاقہ کی جانب سے چوہدری شفقت محمود کی اس کاوش کو خوب سراہا گیا اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ چوہدری شفقت محمود کی اس ذاتی کاوش پر ان کے مشکور ہیں نوجوان پاک فوج میں شامل ہو کر نہ صرف ملک و قوم کی خدمت کریں گے بلکہ بے روزگاری میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی اس موقع پر چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں نوجوان پاک فوج میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں