بھارت اور افغانستان کی سازش، سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی نوجوان منظر عام پر آگیا

SerialKiller

بھارت اور افغانستان نے سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا

بھارت اور افغانستان نے سڈنی میں فائرنگ  کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا۔


بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو حملہ آور قرار دے دیا۔ 


 نوید اکرم نے ویڈیو پیغام میں پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور کہا کہ اُن کی تصویر استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔


نوید اکرم کا کہنا تھا کہ اُن کا دہشتگردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، بے بنیاد پروپیگنڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ داؤ پر لگادی ہے۔


نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا روکنے کی اپیل بھی کی ہے ۔

2025-12-12
×